آزادی صحافت کو سب سے بڑاخطرہ زرد صحافت سے ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کو سب سے بڑاخطرہ زرد صحافت سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے فیک نیوز فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ان کا تجزیہ صائب اور حقیقت پر مبنی ہے، اس لئے ہم پی ایم ڈی اے لا رہے ہیں تا کہ ان خطرات سے نبٹا جا سکے آزادی صحافت کو سب سے بڑاخطرہ زرد صحافت سے ہے۔

 

The post آزادی صحافت کو سب سے بڑاخطرہ زرد صحافت سے ہے ، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email