آنکھوں سے پانی بہنے کی وجوہات، ماہرین کا ایسا انکشاف کہ آپ کبھی بھی اس بات کو ہلکا نہیں لیں گے

آنکھوں سے پانی بہنا کوئی معمولی بات نہیں ، اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، ماہرین نے اس حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا ہےکہ آپ کبھی بھی اس بات کو ہلکا نہیں لیں گے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں سے پانی بہنے کے اسباب میں کوئی الرجی یا انفیکشن، آنسوﺅں والی ٹیوب کا بند ہو جانا، بند ہونے کے بعد آنکھ کے پپوٹے کا دیدے سے دور رہنا یا اندر کی طرف مڑ جانا وغیرہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ’ڈرائی آئی سنڈروم‘ نامی بیماری بھی آنکھوں سے پانی بہنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

بچوں کی آنکھوں سے اس لیے بھی پانی بہہ سکتا ہے کیونکہ ان کی آنسوﺅں والی ٹیوب تاحال بہت تنگ ہوتی ہے۔جب وہ ایک سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ان میں یہ عارضہ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کی آنکھیں خشک ہیں یا ان میں کوئی انفیکشن ہے تو آئی ڈراپس اس کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

الرجی کی صورت میں بھی کچھ ادویات آپ کی شکایت دور کر سکتی ہیں، جس کے لیے آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا۔ آپ کی آنکھ میں کوئی چیز پڑ گئی ہے تو اس کے لیے بھی آپ کو آئی اسپیشلسٹ کے پاس جانا چاہیے، جو کچھ ہی دیر میں آپ کی آنکھ میں موجود چیز نکال دے گا تاہم اگر آپ کو آنکھ کے پپوٹے کے اندر کی طرف مڑ جانے یا دیدے سے اس کا فاصلہ پیدا ہو جانے کا مسئلہ درپیش ہے تو اس کے لیے ممکنہ طور پر آپ کاچھوٹا سا آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ کی آنکھوں سے پانی بہہ رہا ہے اور آپ کو اس کا سبب معلوم نہیں ہو رہا تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

The post آنکھوں سے پانی بہنے کی وجوہات، ماہرین کا ایسا انکشاف کہ آپ کبھی بھی اس بات کو ہلکا نہیں لیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email