برطانیہ جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

پاکستان سے برطانیہ جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری قرنطینہ ہوٹل بکنگ کمپنی کارپوریٹ ٹریول مینجمنٹ (سی ٹی ایم) کا سسٹم ڈاؤن ہونے سے پاکستانی مسافروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

برطانیہ کی ٹریول ریڈ لسٹ پر ہونے کی وجہ سے پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والے مسافروں کو حکومت کے منظور شدہ ہوٹلوں میں 10 دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے جس کا معاوضہ لاکھوں روپے بنتا ہے جو مسافر کو خود اپنی جیب سے ادا کرنا ہوتا ہے۔

برطانیہ کے ہوٹلوں میں بکنگ سی ٹی ایم کے ذریعے کی جاتی ہے، مسافروں کی پریشانی میں مزید اضافہ اس وقت ہو گیا جب سی ٹی ایم کے سسٹم نے بکنگ بند کردی۔

مسافروں اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق سی ٹی ایم کا سسٹم ڈاؤن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بکنگ نہیں ہو رہی، جب تک ہوٹل کی بکنگ نہیں ہوگی تب تک مسافر سفر نہیں کر سکتے۔

The post برطانیہ جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email