الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا یوم دفاع بہادر سپوتوں کے نام

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے یوم دفاع کو بہادر سپوتوں کے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الحمراء نے فن کے ذریعے جذبہ حب الوطنی منایا اور الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں و اساتذہ نے بھی پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمراء اکیڈمی میں منعقدہ یوم دفاع کے پروگرام میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اعجازاحمد منہاس نے خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار حامد علی خان کی متاثر کن پرفارمنس الحمراء فیس بک پر لائیو نشر کی گئی۔

ترجمان الحمراء کا کہنا تھا کہ حامد علی خان کی گائیکی کو عوام کی بڑی تعداد نے فیس بک پر دیکھا اور بھرپور سراہا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مقابلہ مصوری بھی منعقد کی گیا جس میں نوجوان مصوروں نے اپنے ہیروز کے پورٹریٹ بنائے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہماری بہادر سپوت شجاعت کی علامت ہے، یہ جذبہ اسی طرح قائم رہے گا۔ شہداء نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں ہیں۔

اعجاز احمد منہاس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم آرٹ کے میدان میں ملکی اقدار کا تحفظ کر رہے ہیں۔ نئی نسل کو اپنے ہیروز کی خدمات سے اس ہی طرح آگاہ کرتے رہیں گے۔

ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا کہ الحمراء ہر اہم دن کے موقع پر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار اور اپنا فرض نبھاتا رہے گا۔

The post الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا یوم دفاع بہادر سپوتوں کے نام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email