پاکستان کسٹمز سروس گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کا معاملہ

اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے 34 کسٹمز افسران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں 46 افسران میں سے صرف 12 نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سنٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقیوں کے لیے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے گریڈ 19 کے کسٹمز افسران میں ندیم احسن، مصباح کھٹانہ، سجاد حیدر نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر مرچنٹ، جمیل بلوچ، معین وانی، سعدیہ شیراز نے بھی اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔

 گریڈ 20 کسٹمز افسران میں ڈاکٹر نعیم خان، امتیاز شیخ سمیت دیگر کو فوری طور پر اثاثوں کی تفصیلات دینے کا حکم  دیا ہے۔

سینٹرل سلیکشن بورڈ نے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی شرط رکھی ہے۔

The post پاکستان کسٹمز سروس گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email