بلی اور چیتے کی لڑائی میں جیتا کون؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں  بلی اور چیتے کی لڑائی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

چیتے اور بلی کی ویڈیو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سے سامنے آئی جسے بھارتی نیوز ایجنسی کے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنویں سے نکل کر چیتا بلی پر حملہ آور ہوا تو بلی بھی سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوگئی۔

لڑائی سے قبل چیتا کنویں میں گرگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے کنویں میں زیادہ پانی نہیں تھا پھر چیتے نے کنویں سے نکل کر بلی پر حملہ کرنا چاہا تو بلی بھی جوابی وار کے لئے کھڑی ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے نے بلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور لڑتے لڑتے خود ہی رک گیا۔

مغربی ناسک ڈویژن کے ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات پنکج گرگ نے بتایا کہ چیتا بلی کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں میں گر گیا تھا، بعدازاں چیتے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،ایک صارف نے پوچھا کہ چیتا تو بچ ہی گیا ہوگا کیا بلی بچ گئی یا اس نے اسے کھا لیا جواب دیں؟ جس پر صارف کو بتایا گیا کہ بلی بھی بچ گئی ہے چیتے نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کسی کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ بلی کے ساتھ کیا ہوا؟ تو ہمیشہ زندگی میں چیتا بنیں۔

The post بلی اور چیتے کی لڑائی میں جیتا کون؟ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email