چیلنجز بہت ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف علاقوں کے لوگوں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے جہاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل سنے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام آدمی سے براہ راست رابطہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں جبکہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خدمت کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقو ں کو ترقی میں پورا حصہ دیا ہے جبکہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو بدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ باتیں کرنے والے آئے اور چلے گئے،اب نعروں کا نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کا دور ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، اجتماعی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔

واضح رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات بھی دیں۔

The post چیلنجز بہت ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email