پاکستان کو آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر ریاست کا درجہ دے دیا گیا ہے، عاصم افتخار

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر ریاست کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو مبصر کا درجہ مل گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر ریاست کا درجہ دے دیا گیا ہے،یہ درجہ 42 ویں آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے دیا ہے، اس سے پاکستان کی ویژن مشرقی ایشیاء پالیسی کو ایک نئی سمت ملی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمان اور آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی کے درمیان تعاون کے فروغ کی نئی شاہراہیں کھلیں گی۔

The post پاکستان کو آسیان بین الاپارلیمانی اسمبلی میں مبصر ریاست کا درجہ دے دیا گیا ہے، عاصم افتخار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email