الیکڑانک ووٹنگ مشین میں خامیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین میں خامیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے مگر حکومت کو خود علم نہیں کہ ہم فیصلے کیسے کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کا دورہ کیا  تھا جس پر حکومتی وزراء کو بہت تکلیف ہوئی تھی، اس ماہ  میں بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دوبارہ دورہ متوقع ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشینوں میں خامیاں ہیں،ہمیں الیکڑانک ووٹنگ مشینوں پر بھی اعتراضات ہیں، جس ملک میں آر ٹی ایس سسٹم ناکام ہو گیا ہو وہاں الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کا کیا ہوگا۔

 پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ شفاف انتخابات الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے بغیر بھی ہو سکتے ہیں، اس معاملے میں حکومت کی سنجیدگی نظر آئی تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینو پر حکومت کے ساتھ بیٹھے گے۔

The post الیکڑانک ووٹنگ مشین میں خامیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email