پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے تین بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں 300بستروں،سروسزاسپتال میں 400بستروں اورجنرل اسپتال میں 300بستروں پر مشتمل ٹراماسینٹرز بنائے جارہے ہیں ، لاہورکے تینوں بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرزکے قیام کے بعد ہزاروں افرادکو ایمرجنسی کی بہترین اور بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تینوں ٹیچنگ اسپتالوں کی موجودہ ایمرجنسیزکی توسیع کی جارہی ہے ، آبادی میں اضافہ کومدنظررکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کی طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کرکے عوام کو ان کی دہلیزپر بہترطبی سہولیات فراہم کریں گے ، پنجاب میں نئے سرکاری اسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ موجودہ اسپتالوں کی طبی سہولیات میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔

The post پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹریاسمین راشد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email