بلاول بھٹو زرداری کی جنرل سیکریٹری اے ڈی خان بلوچ کی رہائش گاہ پر آمد

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلشن مہر میں پی پی پی ملتان کے جنرل سیکریٹری اے ڈی خان بلوچ کی رہائش گاہ آمد ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی رہنما اے ڈی بلوچ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ کارکنان و عہدیداران کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بھی دعا کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی جنرل سیکریٹری اے ڈی خان بلوچ کی رہائش گاہ پر آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email