پاکستانی کرکٹرز کی اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے پاکستان ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اتوار کو اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، اسکواڈ کے اراکین کو کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد تین روز محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور ہوٹل میں اِن کی دوبارہ کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، ایک روز کے قرنطینہ کے بعد 10 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد 11 اور 12 ستمبر کی درمیانی شب ہوگی اور  پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بیس رکنی ٹیم کا اعلان کیا جا چکا ہے، نیوزی لینڈ سیریز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

The post پاکستانی کرکٹرز کی اپنے شہروں میں کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email