سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کے فونز کی قیمتوں میں کمی کردی

سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے سیریز کے 3 فونز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 32، اے 22 اور اے 12 کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

ان میں گلیکسی اے 32 سب سے طاقتور فون ہے جو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

پہلے یہ فون 45 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا مگر اب اس کی قیمت 4 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے یعنی ساڑھے 3 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 4 جی بی ریم والا ماڈل 40 ہزار 900 روپے کی بجائے 336 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا اور اس کی قیمت میں 3900 روپے کمی ہوئی ہے۔

6 جی بی والا فون اب 43 ہزار 750 روپے کی بجائے 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا یعنی 3750 روپے کی رعایت حاصل ہوگی۔

گلیکسی اے 12 سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو 64 جی بی اسٹوریج اور 128 جی بی اسٹوریج کے ورژنز میں دستیاب ہے۔

64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 7 ہزار 800 روپے کمی سے 32 ہزار 300 روپے کی بجائے 24 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 33 ہزار 999 روپے کی بجائے 29 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

The post سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کے فونز کی قیمتوں میں کمی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email