دودھ میں کی جانے والی ملاوٹ کو جانچنے کے انوکھے طریقے

دودھ انسانی استعمال کی خوراک میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس میں معدنیات جیسے کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے نہایت ضروری ہیں۔

اس کے علاوہ دودھ جسم کو پروٹین کی بھی مقدار فراہم کرتا ہے اور جسم کی حیاتیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دودھ کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے پر جسم کی %44 حیاتیاتی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔

دودھ کی بعض اقسام میں معدنیات جیسے کیلشیم کی مقدار خاطر خواہ نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی ان سے ملائی، پنیر حاصل ہو سکتا ہے۔

لیکن آج کے دور میں ہم تک جو دودھ پہنچتا ہے وہ ملاوٹ سے بھرپور پوتا ہے کوئی دودھ کی مقدار کو بڑھانے کے لئے اس میں پانی ملاتا ہے اور کوئی اس کا گاڑھا پن برقرار رکھنے کے لئے اسٹارچ مسک کرتا ہے جو کہ انسانی جان کے لئے نہایت خطرناک ہے ۔

ان ملاوٹ بھرے دودھ کو کیسے جانچا جائے یہ جاننے کے لئے ہمارے پاس 4 طریقے موجود ہیں ۔

1۔ دودھ میں پانی کی ملاوٹ:

اس ٹیسٹ کے لیے آپ کو اسٹیل کے ایک ٹرے کی ضرورت ہو گی اس کو دیوار کے ساتھ اس طرح رکھ دیں کہ ایک سلائڈ سی بن جائے اس کےاوپر دودھ کا ایک قطرہ ڈالیں۔

اگر دودھ کا قطرہ تیزی سے نیچے کی جانب بہنا شروع کر دے اور پیچھے کوئی لکیر بھی نہ چھوڑے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دودھ میں پانی شامل ہے اور وہ ملاوٹ زدہ ہے۔

2۔ کھویا بنانے کا ٹیسٹ:

تھوڑی مقدار میں دودھ کسی برتن میں لے لیں اور اس کو چولہے پر رکھ دیں۔

جب دودھ اچھی طرح خشک ہو جائے تو کھویا حاصل ہو جائے گا۔

اس کو چیک کریں کھوئے میں چکنائی نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کی گئی ہے۔

3۔ اسٹارچ کا ٹیسٹ:

دودھ میں پانی ملانے کے بعد اس کا پتلا پن ختم کرنے کے لیے اس میں اسٹارچ یا نشاستہ گھول کر شامل کر دیتے ہیں اس سے ایک جانب تو دودھ گاڑھا ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دودھ پر بالائی کی بھی ایک موٹی سی تہہ آجاتی ہے۔

اس کو چیک کرنے کے لیے ایک پیالی دودھ لے لیں اور اس میں آیوڈين والے نمک کا ایک چمچ شامل کر کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو گیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ ملاوٹ شدہ ہے۔

4۔ سفید محلول :

دودھ میں ملاوٹ کا تکلف کرنے کے بجائے کیمیکل کی مدد سے سفید رنگ کا محلول بنا کر بھی بیچنا شروع کر دیا ہے جو کہ صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہوتا ہے۔

 اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ جب اس دودھ کو گرم کیا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کا رنگ ہلکا پیلا ہوجاتا ہے۔

The post دودھ میں کی جانے والی ملاوٹ کو جانچنے کے انوکھے طریقے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email