عثمان بزدار نے سیشن کورٹ حافظ آباد کے باہر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے  سیشن کورٹ حافظ آباد کے باہر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے  لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ  جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے ۔

The post عثمان بزدار نے سیشن کورٹ حافظ آباد کے باہر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email