پی آئی اے کے ایر بس طیارے کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ

پی آئی اے کے ایر بس طیارے کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حادثہ پرواز کیلئے طیارے کو لے جاتے ہوئے گراونڈ پر پیش آیا ، جہاز کو کھینچنے والی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کے بعد حفاظتی نظام کے تحت کنکٹنگ راڈ ٹوٹ گیا ، ایئر بس 320طیارے کے اگلے لینڈنگ گیئر کو معمولی سا نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے،طیارے کو ٹھیک کرنے کیلئے انجینئر کی ٹیم کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے ، مسافروں کو متبادل پرواز پی کے 325 کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

The post پی آئی اے کے ایر بس طیارے کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email