ڈیبیو میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے میرا گالیوں سے استقبال کیا تھا، وریندر سہواگ

بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ ڈیبیو میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے میرا گالیوں سے استقبال کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے بتایا کہ 1999 میں موہالی میں کھیلے جانے والے ون ڈے میں بیٹنگ کیلئے آیا تو شعیب اختر، شاہد آفریدی اور محمد یوسف نے گالیاں دینا شروع کردیں، میں پنجابی جانتا ہوں، اس لیے اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ سب کس طرح کے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا پہلا میچ تھا لہذا نروس ہوگیا اور کریز پر قیام طویل نہیں کرسکا لیکن بعد ازاں بیٹنگ میں اعتماد بحال ہوتا گیا، میں پاکستانی بولرز کا بدلہ چکانے میں بھی کامیاب ہوا، ملتان ٹیسٹ میں تو ٹرپل سنچری بنا دی تھی۔

The post ڈیبیو میچ میں پاکستانی کرکٹرز نے میرا گالیوں سے استقبال کیا تھا، وریندر سہواگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email