کورونا سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد پانی اور صحت کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرنا ہے، صاف پانی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، ہیپاٹائٹس کے حوالے سے فری ادویات کی فراہمی اور ٹیسٹس کروائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پارٹی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے، پارٹی ورکرز کے خدشات کو دور کیا جائے گا، تحفطات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

The post کورونا سے زیادہ لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email