فارمی مرغی کا استعمال کیسا ہے اور اسکے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

چکن آج امیر غریب ، چھوٹے بڑے سب کی پسندیدہ غذا ہے لیکن آج کل استعمال کی جانے والی مرغیاں دیسی نہیں ہیں بلکہ یہ فارمی مرغیاں کہلاتی ہیں۔

دیسی مرغیاں وہ ہوتی ہیں جو درتی طور پر نان کیمیکل فیڈنگ کے بضیر نشونما پاتی ہیں جبکہ فارمی مرغیوں میں چوزہ صرف ڈیڑھ دو ماہ میں مکمل مرغی کے سائز کا ہو جاتا ہے۔

اس فارمی چوزے کو جو غذا دی جاتی ہے اس میں ایسے ہارمونز Steroids اور کیمیکل ڈالے جاتے ہیں جو ان کی افزائش کو غیر فطری بڑھا دیتے ہیں۔

لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ یہ چوزے بڑے ہونے کے باوجود بھاگنے اڑنے سے قاصر ہوتے ہیں کیونکہ ان کا جسم پھولا اور سوجا ہوا ہوتا ہے۔

یہ فارمی چکن ہمارے معاشرے میں “ ہائی پروٹین ، کولیسٹرول فری گوشت ” کے نام سے رواج پاگیا ہے۔ حتٰی کہ ڈاکٹر حضرات بھی سارے گوشت بند کرکے فارمی چکن ہی تجویز کرتے ہیں جوکہ خود بیماریوں کی وجہ ہے۔

فارمی مرغی کھانے کی وجہ سے موٹاپا اور جسم پر کا آجانا جبکہ جوروں کا درد ، خاص طور پہ ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا شامل ہوتا ہے ۔

اسکے علاوہ فارمی  مرغیوں کا گوشت کھانے کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام کا شدید کمزورپڑجانا جس کی وجہ سے آئے دن بیمار رہنا بھی شامل ہوتا ہے۔

The post فارمی مرغی کا استعمال کیسا ہے اور اسکے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email