ٹی20 ورلڈ کپ اور نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز، ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

ٹی20 ورلڈ کپ اور نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز، ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کے کپتان کا مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،ٹیم میں شعیب ملک، وہاب ریاض اور اعظم خان کی سلیکشن مشکل ہے جبکہ حیدر علی اور شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 اسکواڈ کے انتخاب کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی کو گائیڈ لائنز دے دی ہیں۔

چیف سلیکٹر کے کپتان کا ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ جاری ہے، 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ اضافی کھلاڑی رکھنے کی بھی اجازت ہے۔

The post ٹی20 ورلڈ کپ اور نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز، ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email