ملک میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو مزید اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں، طلحہ طالب

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ ملک میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو مزید اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق طلحہ طالب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ٹوکیو اولمپکس کے بعد مختلف اداروں سے لاکھوں روپے انعام میں ملے ہیں جس سے میں گوجرانوالہ میں ٹریننگ سینٹر بنانا چاہتا ہوں۔

 طلحہ طالب کا مزید کہنا تھا کہ میں ابھی کراچی ورلڈ چمپئن شپ اور کامن ویلتھ ایونٹ کی تیاری کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس سے قوم کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

The post ملک میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو مزید اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں، طلحہ طالب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email