صحت انصاف کارڈ کے مسائل پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیے گئے

صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق اسپتالوں میں علاج سے انکار،سہولیات کے فقدان،عملہ کے رویے سے متعلق براہ راست شکایات کی جا سکیں گی، علاج پرآئے اخراجات کی عدم معلومات،علاج میں تاخیر اورغلط اعلاج پر بھی شہری شکایت کر سکیں گے، صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کروائی جا سکے گی۔

The post صحت انصاف کارڈ کے مسائل پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email