بلاول بھٹو زرداری کی حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتضٰی اور شہزاد سعید چیمہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب کی نئی ذمہ داریاں ملنے پر شکریہ ادا کیا  ہے۔

ملاقات میں حسن مرتضٰی اور شہزاد سعید چیمہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ہدایت دی ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہوں اور پیپلزپارٹی ڈرائنگ روم کی سیاست کرے یہ ممکن نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو وسطی پنجاب اور لاہور میں گلی محلوں اور تھڑوں پر نظر آنا چاہیے۔

ملاقات میں حسن مرتضٰی اور شہزاد سعید چیمہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو کہا ہے کہ آپ کارکنوں سے ذاتی رابطے کریں اور قیادت اور کارکنوں کے درمیان حائل رکاوٹیں دور کریں، کارکنوں کو آنے والے الیکشن کے لئے تیار اور چارج کریں، نئی تعیناتیوں اور نامزدگیوں کے لئے پارٹی سے وفاداری ،محنت اور کام میرٹ ہوگا۔

ملاقات میں حسن مرتضٰی اور شہزاد سعید چیمہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو  مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی نئی قیادت کے لیے ٹاسک مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کی حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email