پیرالمپکس میں گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کی عوام کو دیتا ہوں، حیدر علی

جاپان میں منعقدہ پیرالمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کی عوام کو دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں حیدر علی نے بتایا کہ پاکستان کے لیے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہے، میرا خواب تھا کہ میں پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ اپنے نام کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا ہوگیا ہے ، اس گولڈ میڈل کا کریڈٹ میں پاکستان کی عوام کو دیتا ہوں۔

حیدر علی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی وجہ سے ہی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں اور امید ہے پاکستانی قوم مجھے اسی طرح سپورٹ کرتی رہے گی۔

واضح رپے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت سی مشکلات پیش آئی تھیں۔

The post پیرالمپکس میں گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کی عوام کو دیتا ہوں، حیدر علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email