مہنگائی کی اصل وجہ ماضی کی حکومت ہے، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے مہنگائی کی اصل وجہ ماضی کی حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سابق حکمران لاتوں کے بھوت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سابق حکمرانوں کو جعلی کنیزوں کا کہتی تھی، میں ان لوگوں کو اصل کنیز کہتا ہوں، شہباز شریف کو مریم نواز اور پنجاب کی کنیز پر اعتبار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ کنیزوں کا کام وزیراعظم اور عثمان بزدار کو برا کہنا ہے، ڈیڑھ سال میں شہباز شریف و دیگر انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ادارے سے دشمنی کی ہوئی ہے،5 سال میں وزیر خارجہ کا نا ہونا، ایف اے ٹی ایف کا نا ہونا مہنگائی کی وجہ ہے۔

The post مہنگائی کی اصل وجہ ماضی کی حکومت ہے، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email