عمران خان کے پاکستان میں عام آدمی کا کاروبار ترقی کر رہا ہے، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے پاکستان میں عام آدمی کا کاروبار ترقی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے نزدیک ذاتی کاروباری فوائد کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کوئی جرم نہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ شوبازِ اعلیٰ نے پورے پنجاب کا بجٹ ایک شہر میں کک بیکس کی لالچ میں لگایا، اورنج لائن کا ماہانہ خرچ تقریباً 54 کروڑ جبکہ آمدن 6 کروڑ ہے، انکی سیاست کا مقصد عوامی فلاح نہیں بلکہ اپنے کاروبار کو بڑھانا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ڈھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعویداروں نے اربوں روپے لانڈر کیے، نااہلوں کے مالی، چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں بھی اربوں روپے نکلے مگر انہیں چور کوئی نہ کہے۔

The post عمران خان کے پاکستان میں عام آدمی کا کاروبار ترقی کر رہا ہے، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email