کے پی ٹی ٹیم نے ایک اور بحری جہاز کو پھنسنے سے بچا لیا

کے پی ٹی ٹیم نے ایک اور بحری جہاز کو پھنسنے سے بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ٹی ٹگ بوٹس نے پانامہ رجسٹرڈ ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کو ڈیپ واٹر کنڑینر پورٹ پر پھنسنے سے بچا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی ٹگ بوٹس ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کو ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ پر محفوظ طریقے سے لے گئے ، ایل پی جی ٹینکر کا بحری جہاز  انجن کی خرابی کی وجہ سے کراچی پورٹ کے 52 نوٹیکل مائیل پر پھنس گیا تھا۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کے لنگر گر گئے تھے ، کے پی ٹی ٹگ بوٹ کمانڈر ، سندھباد ٹو اور کریو نے ایل پی جی ٹینکر کے بحری جہاز کو محفوظ مقام پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

The post کے پی ٹی ٹیم نے ایک اور بحری جہاز کو پھنسنے سے بچا لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email