وزیر آئی ٹی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ایسی کسی پابندی کے خلاف ہیں جس سے ترقی کا عمل رکے، میری درخواست پر وزیراعظم نے موبائل ڈیٹا پر ٹیکس ختم کیا جبکہ پانچ منٹ سے زائد کال پر بھی ٹیکس ختم کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بیپ چند ہفتوں میں لانچ کریں گے، جبکہ فری لانسنگ پالیسی حتمی مراحل میں ہے اور ٹیپالیسی میں فری لانسرز کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے جبکہ 1800 اور 2100 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم کی نیلامی 16 ستمبر کو ہوگی۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ چاروں بڑی کمپنیوں نے نیلامی میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کمپنیوں کو درپیش مسائل دور کردیئے جبکہ کمپنیوں سے کہہ دیا بجلی جانے کی صورت میں موبائل فون سروس متاثر نہ ہوگی۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ اگر موبائل سروس متاثر ہوئی تو کمپنیوں کو نوٹس جاری کریں گے جبکہ این ٹی سی میں ہوسٹ تمام ویب سائٹس کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ ڈیٹا سینٹر پر ہوسٹ اداروں کا ڈیٹا محفوظ ہے،جبکہ فروری میں تمام اداروں کو این ٹی سی کا ڈیٹا سینٹر استعال کرنے کیلئے آگاہ کرچکے ہیں۔

The post وزیر آئی ٹی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email