پاک بحریہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر خصوصی نغمے کا پرومو جاری کر دیا

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر خصوصی نغمے  دِل خوش ہوا کا  پرومو جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ، نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ تین یاروں کی کہانی ہے جو جڑے تو  آہن بن گئے اور پھر شہادت بھی انھیں جدا نہ کر سکی ، اس نغمے میں یہ پیغام ہے کہ فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔

The post پاک بحریہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر خصوصی نغمے کا پرومو جاری کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email