تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وہ تبدیلی لارہے ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ آئندہ کبھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی دشنام طرازیوں پر وقت ضائع نہیں کرتا، توجہ صرف کام اور عوام کی خدمت پر ہے ، الزامات لگانے والے عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن والے وہی کاٹ رہے ہیں جس کا بیج انہوں نے ماضی میں بویا تھا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ میں ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمود و نمائش پر یقین نہیں رکھتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

The post تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email