پی سی بی نے 22-2021 کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے 22-2021 کی  کرکٹ  ایسوسی ایشنز ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کے لیے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے،

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ٹیموں کا انتخاب متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے کیا ہے، ان تینوں عہدیداران نے چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء کی موجودگی میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ محمد وسیم، ندیم خان اور جنید ضیاء وہاں بحثیت آبزورز موجود تھے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ ہر اسکواڈ 40 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں سے 32 کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔ ان 40 کھلاڑیوں کے علاوہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو 10 اضافی کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار بھی دیا گیا تاہم تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کسی بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل اپنے حتمی 16 رکنی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کی ٹیموں کا بھی اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت کو رواں سال اسکواڈز میں برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹورنامنٹس میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی نئے اسکواڈز میں جگہ دی گئی ہے۔

The post پی سی بی نے 22-2021 کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email