عمران صاحب شہباز شریف کے حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا جبکہ عمران بزدار برادران نے بنجر ، مہنگا اور بے روزگار کر دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا ، دو دو دفعہ گرفتار کیا لیکن تمام انکوئیری ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہبا شریف کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا ، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا جبکہ کرپشن ثابت نہ ہو سکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی بجلی دوائی گیس لوٹنے آئے ہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب صرف تین سال میں 225 ارب آٹا ، 500 ارب چینی ، اربوں کی بجلی اور  گیس اور 550 ارب دوائی چوری کا جواب دے دیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معملات کی تفتیش ہو چکی  ہے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک  پائی کا حساب دیا جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ہر جھوٹے الزام اور سوال کا دس دس دفعہ جواب بھی دے دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب تھک ہار چکا ہے لیکن شہباز شریف کے خلاف  ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تمام جھوٹے الزامات کی نیب نے جیل میں تفتیش کر لی ہے۔

The post عمران صاحب شہباز شریف کے حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email