خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی

خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پابندی آج سے 12 ستمبر تک ہو گی یہ فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور، صوابی، ملاکنڈ، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند ہوں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

The post خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email