پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 لاکھ 58 ہزار 881 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 13 لاکھ 85 ہزار 897 کالز غیر متعلقہ تھیں۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 78 ہزار 410 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، مختلف معلومات کے حصول کیلئے 79 ہزار 39 کالز موصول ہوئیں، اگست کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 9 ہزار 376 کالز پر رہنمائی کی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور بلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے 09 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا، لاہور میں 194 موٹر سائیکلز اور 4 رکشے تصدیق کے بعد مالکان کے حوالے کیں۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری ون فائیو (15) ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

The post پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email