گورنر پنجاب کی گورنر بلوچستان سے ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے  گورنر بلوچستان ظہور آغا سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام شروع کر نے کا اعلان کیا ہے۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے عملی کام ہورہا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کی ترقی لازم ہے۔

انھوں نےمزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچ عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہے۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان ظہور آغا نے ملاقات میں کہا ہے کہ ملک میں یکساں ترقی ہی وزیراعظم عمران خان کامشن ہے، صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے بلوچستان میں کام ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے بھی ملاقات کی ہے۔

The post گورنر پنجاب کی گورنر بلوچستان سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email