شہباز گلِ کی جرمن سفیر سے ملاقات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گلِ سے جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک  سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گلِ نے جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک    کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں حکومت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور الیٹرانک ووٹنگ مشین پر بھی بات چیت کی گئی ہے اور ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار  پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گلِ نے جرمن سفیر کو احتساب کے عمل اور گڈگورنس سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے وزیر اعظم عمرعان خان کے ویژن، اور خطے میں قیام امن کی حکومتی کوششوں کو سراہا ہے۔

The post شہباز گلِ کی جرمن سفیر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email