ہمارے صبر کا پہمانہ لبریز ہو گیا ہے ، جمیل پراچہ

جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پہمانہ لبریز ہو گیا ہے ہم 2 بجے جمع ہوکر آگے بڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی اور حیدر آباد کے تاجروں کیلیے صرف کاروباری اوقات 10 بجے تک کرنے اور ایک دن چھٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ تین دن سے یہاں موجود ہیں لیکن حکومت نے ہمیں کسی قابل نہیں سمجھا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے شہر کی مارکٹوں سے تاجروں کو 2 بجے طلب کرلیا ہے جبکہ شہر بھر کی مارکٹوں کے تاجر 2 بجے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ جائیں گے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ تمام تاجر بھوک ہڑتالی کیمپ پر جمع ہوکر وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

The post ہمارے صبر کا پہمانہ لبریز ہو گیا ہے ، جمیل پراچہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email