ہوائی سفر سے متعلق کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، سی اے اے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

ہوائی سفر سے متعلق کورونا ویکسینیشن کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے کورونا ویکسینیشن یکم اکتوبر سے  لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسینیشن کے ہوائی سفر پر پابندی ہوگی اور  17 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو بھی بغیر کورونا سرٹیفکیٹ کے جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسکے علاوہ ہدایت نامے  میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج  کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا اور پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی اے اے کی جانب سے  تمام ائیرلائنز کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کی ہدایت کردی گئی ہے۔

The post ہوائی سفر سے متعلق کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، سی اے اے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email