عظمیٰ بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے  عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے رہنماؤں نے پاکستان کو بے دردی سے نوچا ہے، ش لیگ کی نااہل اور نالائق وکیل عظمی بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں، عظمیٰ بخاری بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے سزا یافتہ بھگوڑے لیڈر کے سیاہ کارناموں پر نظر ڈالیں، ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ترجمانی کرتے کرتے عظمیٰ بخاری کا دماغ چل گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری دن میں خواب دیکھنے کی مریضہ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری کا دن جھوٹ سے شروع ہوتا ہے اوررات بھی جھوٹ پہ ختم ہوتی ہے، نالائق ترین وکیل عظمی بخاری کی اپنے بھگوڑے لیڈر اور ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ریکارڈ کرپشن پر زبان گنگ ہو جاتی ہے، بہتان طرازی کرنے والی عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت پر بوکھلا چکی ہے اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے غربت سے امارت کا سفر کرنے والے شریف برادران کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جا چکا ہے، م اور ش لیگ کے کرپٹ ترین لیڈروں کا کچا چٹھا پوری قوم کے سامنے ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں شفافیت کو فروغ دیا گیا اور کرپٹ مافیا کو نکیل ڈالی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شرافت، شفافیت، دیانتداری اور ایمانداری کے سامنے ان کے جعلی لیڈروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

The post عظمیٰ بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email