سندھ حکومت نے 4 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیے، اعلامیہ جاری

سندھ حکومت کی جانب سے 4 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیے گئے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کو وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں شہریار منظور مہر، سریش کمار، قاضی محمد بشیر اور فوازی جعفر شامل ہیں۔

واضح رہے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے کیسز کی پیروی کریں گے۔

The post سندھ حکومت نے 4 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیے، اعلامیہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email