اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئیندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز روسٹر جاری کیا ہے، 6 ستمبر سے 10 ستمبر تک چار ججز سنگل بینچ میں کیس سنیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سنگل بینچ کے لیے دستیاب ہوں گے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی 8 ستمبر کو اسپیشل ڈویژن بینچ میں کیس سنیں گے۔

خیال رہے کہ اسپیشل ڈویژن بینچ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر 8 ستمبر کو سماعت کرے گا، آئندہ ہفتے چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ کیس سنے گا۔

واضح رہے کہ لارجر بینچ بننے کی صورت میں سماعت جمعرات کو ہوگی۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email