بلاول بھٹو جنوبی پنجاب دورے کے حوالے سے آج ملتان پہنچیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب دورے کے حوالے سے آج ملتان پہچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ملتان میں مصروف دن گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پیپلز سیکرٹریٹ میں آج جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کارکنان کے گھر تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔

ترجمان پیپلز سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

ترجمان پیپلز سیکرٹریٹ نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کارکنان کی جانب سے استقبال بھی کیا جائے گا۔

The post بلاول بھٹو جنوبی پنجاب دورے کے حوالے سے آج ملتان پہنچیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email