وزیر اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا،راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا ۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہر روز بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور غربت کے بعد وزیراعظم کو ایسے دعوے کرنا زیب نہیں دیتا، اگر مائنڈ سیٹ  تبدیل کرنا ہے تو ذہن سے” میں” اور انتقام کو نکالنا ہوگا۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عام آدمی کو روزگار دیا جبکہ خان صاحب نے وہ بھی چھین لیا۔

صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ برسر اقتدار آتے ہی سرکاری اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کرینگے۔

The post وزیر اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا،راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email