لاہور: 8 ستمبر سے میٹروبس سڑکوں پر رواں دواں ہو گی

لاہور میں8 ستمبر سے میٹروبس سڑکوں پر رواں دواں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق میٹروبس کی نئی انتظامیہ نے چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ویڈا کمپنی نے میٹروبس ٹریک پر نئی بسوں کی رائیڈ شروع کر دی ہے۔

اس ضمن میں میٹرو بس کے چیف ڈرائیور ظہیر ظہور نے کہا ہے کہ پرانے ڈرائیورز میں زیادہ تر نئی انتظامی کمپنی ویڈا میں بھرتی ہو چکے ہیں، پرانی کمپنی البیراک کا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ البیراک نے لیبر لاز کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف عدالت میں جائیں گے، نئی کمپنی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے اور یکم ستمبر سے ملازمین کا احتجاج ختم ہو چکا ہے۔

The post لاہور: 8 ستمبر سے میٹروبس سڑکوں پر رواں دواں ہو گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email