آرمی چیف سے وزیراعظم آزادکشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے وزیراعظم آزادکشمیر کی ملاقات ہوئی ہے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  آرمی چیف سے وزیراعظم آزادکشمیر کی ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے جبکہ بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے  عبدالقیوم نیازی کو بتایا ہے کہ  پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری  رکھے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے علی گیلانی کی حق خودارادیت کے لئے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

The post آرمی چیف سے وزیراعظم آزادکشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email