بطور اپوزیشن پارٹی عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہماری ذمے داری ہے،عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن پارٹی عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اور انکے حواری جہاں زمین کا بڑا ٹکڑا دیکھتے ہیں اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ والٹن ائیر پورٹ کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والٹن ائیر پورٹ کی 400 ارب روپے کی زمین بازیابی کیلئے قانونی کارروائی کرے گی۔

The post بطور اپوزیشن پارٹی عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہماری ذمے داری ہے،عطاء تارڑ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email