پاکستان میں ایک نئی ایئرلاین جناح ایوی ایشن شعبے میں قدم رکھنے کے لیے تیار

پاکستان میں فلائی جناح ایئرلاین جناح ایوی ایشن شعبے میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیکسن گروپ اور یو اے ای کے ایئر عریبیہ گروپ نے مشترکہ منصوبے کے تحت نئی ایئرلاین فلائی جناح لانچ کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس میں یہ طے پایا ہے کہ پروجیکٹ میں لیکسن گروپ کمپنی کے 51 فیصد جبکہ ایئرعریبیہ گروپ کے 49 فیصد کمپنی شیئرز ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے فلائی جناح ایئرلاین کے لیے لائسنس فراہم کر دیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے پیش کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ فلائی جناح پاکستان میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس پر کم قیمت والی ایئر لائن ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق فلائی جناح ایئر لائن کے آنے سے ایوی ایشن کے شعبے میں روزگار اور پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فلائی جناح ایئرلاین پاکستانیوں کو قابل اعتماد اور کم لاگت فضائی سفر فراہم کرے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ فلائی جناح پاکستان کے ٹریول اور ٹورزم سیکٹر کی خدمت کرے گی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے میں تعمیری کردار ادا کرے گی۔

The post پاکستان میں ایک نئی ایئرلاین جناح ایوی ایشن شعبے میں قدم رکھنے کے لیے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email