ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن

ضلعی انتظامیہ لاہور نے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے پنجاب کے تحصیل اقبال میں واقع ٹھوکر نیاز بیگ یونین کونسل پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کر دیا ہے۔

اے سی سٹی سردار فیضان احمد نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے 32 رکشوں کو بند جبکہ 56 رکشوں کے چالان کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر 16 عارضی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا اس آپریشن پر کہنا تھا کہ شہر سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم سی ایل، ایل ٹی سی اور ٹریفک پولیس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا ہے۔

The post ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email