خیبر پختونخواہ کے آٹھ اضلاع میں سکولوں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخواہ کے آٹھ اضلاع میں سکولوں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے آٹھ اضلاع میں اسکولوں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، ملاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد،  ڈی آئی خان اور مانسہرہ شامل ہیں۔

شہرام خان نے کہا کہ یہ فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کے کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اضلاع جہاں پر کرونا کیسز کی کمی ہے وہاں پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

The post خیبر پختونخواہ کے آٹھ اضلاع میں سکولوں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email