2018 میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو جاپان کی طرف سے 14 پنک بسس ملیں ، کامران بنگش

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ 2018 میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو جاپان کی طرف سے  14 پنک بسس ملیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ بسوں کا مقصدصوبے کے 2 اضلاع میں خواتین کو سفری آسانی دینا تھا ، سروس پرووائڈرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے 3 سال تک بسیں غیر استعمال کے کھڑی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 ڈگری کالجز ، 1 کامرس کالج اور مردان وومن یونیورسٹی کو 14 بسیں دی جا رہی ہیں ، ڈی آئی خان مردان نوشہرہ صوابی سمیت دیگر اضلاع کے کالج ان بسوں سے مستفید ہوں گے ، ایک ہفتے کے اندر ہی بسیں چلتی نظر آئیں گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ 45 بسوں کا آرڈر دے چکے ہیں جو قبائلی اضلاع میں چلیں گی  ،  صوبے میں 7 وکالت کے کالجز بنا رہے ہیں ، صوبے میں 30 کالجز کو ماڈل کالج بنا رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ کسی کالج کی نجکاری  نہیں  کر رہے ، کالج کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،  پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

The post 2018 میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو جاپان کی طرف سے 14 پنک بسس ملیں ، کامران بنگش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email